کراچی میں سندھ حکومت کے دعوؤں اور احکامات کے باوجود کچرا اٹھا نہیں جاسکا
شہرقائد کے گنجان آباد اور اولڈ سٹی ایریا میں کچرا کنڈیوںاورسیوریج کےمسائل نےعوام کا جینادوبھر کررکھا ہے،جب کہ گندگی اورغلاظت سے شہری مختلف امراض میں مبتلاہو رہے ہیں،،دوسری طرف کئی روز گزرنے کے باوجود سندھ حکومت کچرا صاف نہیں کرسکی،،جب کہ صفائی ستھرائی کرنے والے بلدیاتی ادارے بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں،ان اداروں کو روزانہ لاکھوں روپے کا فیول جاری ہونےکے باوجود شہر سے کچرا صاف نہیں کیا جاسکا،،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حلف اٹھاتے ہی شہر کو اڑتالیس گھنٹوں میں صاف کرنے کاحکم دیا تھا،،جب کہ شہر کو صاف کرنے کادعویٰ بھی کیا تھا،،شہر کی صفائی ستھرائی اب سندھ حکومت کے لیے چیلنج بن گئی ہے،،دیکھنا ہے،،اب وہ اپنےدعوؤں پرعملدرآمد میں کس قدر کامیاب ہوتیہے،،