ترکی پھر سے دہشتگردی کے لپیٹ میں آگیا ترکی میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور40سے زائد زخمی ہو گئے
ترکی پھر سے دہشتگردی کی لپیٹ میں آگیا، دہشتگردوں نے مشرقی صوبے میں ایرانی بارڈر کے قریب پولیس سٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، بارودی مواد سے بھری گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی،،، دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوئے،دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں بھی نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، دوسری جانب فوجی بغاوت کے بعد گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، اب تک چالیس ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،