ن لیگ اور پیپلزپارٹی عوام کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکیں،عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنائیں گے، رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی

Aug 18, 2018 | 00:01

پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا، جبکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اتریں، تحریک انصاف کی صورت میں عوام کو نئی امید ملی ہے، رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنائیں گے، عمران خان کی سوچ ایوان کو ساتھ لے کر چلنا اور وفاق کو مضبوط بنانا ہے، پاکستان کو کس نے تنہائی کا شکار کیا اور اس کا ذمہ دار کون ہے، تنقید حزب اختلاف کا حق ہے جسے خندہ پیشانی سے سنیں گے، لیکن افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ عمران خان کو ایوان میں تقریر نہیں کرنے دی گئی

مزیدخبریں