دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ انتخابات سے پہلے اور بعد میں دھاندلی کی گئی,چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

Aug 18, 2018 | 00:44

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ احتجاج کسی بھی جماعت کاحق ہے۔ لیکن دوران اجلاس احتجاج ناقابل قبول تھا۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک بڑی جماعت نے جو حرکت کی ہے عوام کو یہ تماشہ پسند نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات سے لگتا ہے ہم نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا۔ انتخابات سے پہلے اور بعد میں دھاندلی کی گئی۔ آرٹی ایس کا بیٹھ جانا، انتخابی بے ضابطگیاں افسوسناک ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ ایجنٹ نہیں قوم کا اعتماد نکالا گیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنا کر ایوان کو آگاہ کیا جائے۔ الیکشن مہم کے دوران دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا امید ہے منتخب وزیراعظم اپنے سو دن کے پروگرام پر عملدرآمد کریں گے۔ عمران خان کسی جماعت کے نہیں پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں

مزیدخبریں