برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا نومنتخب وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون، بطور وزیر اعظم انتخاب پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار
برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، ٹیلی فونک گفتگو میں برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات میں مزید تحریک اور سرگرمی لانے کیلئے تیار ہیں، پاکستان کیساتھ اشتراک عمل کی نئی راہیں کھولنے کیلئے بھی تیار ہیں، نئی حکومت سے مکمل معاونت کریں گے، مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے برطانوی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا گیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک سنگین مسئلہ ہے جس کے انسداد کیلئے بیرونی حکومتوں خصوصاً برطانیہ کیساتھ اشتراک کے خواہاں ہیں۔