چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کا عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام

Aug 18, 2018 | 01:51

 چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے، چینی میڈیا کے مطابق اپنے پیغام میں چینی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، عالمی منظرنامے میں تبدیلی کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے گزشتہ چند سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں، چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری سے متعلق عمران خان کے مثبت تاثرات لائق تحسین ہے۔نومنتخب وزیراعظم کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیناچاہتے ہیں۔

مزیدخبریں