ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈائون

Aug 18, 2018 | 06:40

کراچی میں ایک ہفتے کے دوران دوسرا بڑا بریک ڈاؤن،اؤدھے سے زائد شہر اندھیرے میں ڈوب گیا،، رات گئے سے غائب کچھ علاقوں میں بجلی آگئی اور کئی علاقے اب تک بجلی سے محروم ہیں،،بجلی معطل ہونے کے باعث شہری شدید پریشان ،،کے الیکٹرک حکام کے مطابق جام شورو سے کراچی آنے والی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی، ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہوجانے کے باعث نیشنل گرڈ سے کے ای کو ملنے والی 500 میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،، شہر کے متاثرہ علاقوں میں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، محمودآباد، منظور کالونی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، آئی آئی چندریگر روڈ اور جمشید روڈ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں،، بیشترعلاقوں میں بجلی بحال کر چکے ،، باقی علاقوں کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں

مزیدخبریں