گارڈن تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ملزم زاہد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا

Aug 18, 2018 | 07:17

گارڈن تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ملزم زاہد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ساتھی کے ساتھ شہری کو لوٹ رہا تھا کہ گشت پر معمور پولیس پارٹی کو آتا دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی ،،
جبکہ ملزم کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں