لاہور کے علاقہ راوی روڈ میں بیٹے نے باپ اور سوتیلی ماں کو قتل کر دیا ۔

Aug 18, 2018 | 07:22

لاہور کے علاقہ راوی روڈ میں بیٹے نے باپ اور سوتیلی ماں کو قتل کر دیا ۔مقتول شہباز نے تین شادیاں کر رکھی تھیں اور تیسری بیوی سائرہ کے ساتھ رہائش پزیر تھا، باپ کی تیسری شادی کرنے اور والدہ کو چھوڑنے کے غم میں مقتول کے پہلی بیوی سے بیٹے علی نے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر دونوں کو قتل کر دیا، ادھر بادامی باغ کے علاقہ میں چالیس سالہ عمر خان نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا، مقتول خراد کا کام کرتا تھا، تھانہ ہنجروال کی حدود میں گھریلو ملازمائیں گھر سے دس لاکھ روپے نقدی اور بیس لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور پرائز بانڈ لے اڑیں، اہلخانہ نے دو روز قبل دونوں نوکرانیوں کو گھر کام پر رکھا تھا۔ اقبال ٹاون میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کے باعث دو شہری ساڑھے پندہ ہزار کی نقدی سے محروم ہو گئے۔تھانہ گجر پورہ کی حدود میں گذشتہ روز ڈکیتی کے دوران ریپ کے واقع کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق تین ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر سامان لوٹا اور بعد میں خاتون کے ساتھ گن پوائنٹ پر گینگ ریپ بھی کیا۔۔۔

مزیدخبریں