آرمی چیف کا مسیحی مذہبی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مسیحی پیشواؤں کےاعزازمیں عشائیہ دیا۔ عشائیہ میں ممتاز کارڈینل جوزف کوٹس اور رائٹ ریورنڈ ہیمفری سرفراز پیٹر نے شرکت کی۔آرمی چیف نے کارڈینل کوٹس کی تقرری کو عظیم قومی اعزاز قراردیا، آرمی چیف نے پاکستانی مسیحی برادری کی قومی ترقی میں خدمات کو سراہا، آرمی چیف نے مسیسحی برداری کے لیے گہرائیوں سے احترام کا اظہار کیا۔ کارڈینل کوٹس اور سرفراز پیٹر نے پاکستانی اقلیتوں کے لیےآرمی چیف کے جذبات کو سراہا، دونوں جانب سے مسیحی برادری کے لئے مزید مثبت کردار ادا کرنے کے لیے اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا۔