بڑے پاور بریک ڈاؤن کے بعد کراچی میں بجلی کی بحالی کا آغاز

Aug 18, 2018 | 08:56

کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا، جس کے نتیجے میں شہر کا 85 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہوگیا تھا۔کراچی میں ایک ہفتے کے دوران بجلی کا یہ دوسرا بڑا بریک ڈاون تھا، اس سے قبل 11 اگست کو بھی شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔گذشتہ رات بجلی کے بریک ڈاون کی وجہ سے شہر کا ایک بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ایکسٹرا ہائی ٹینشن ایکسٹینشن (ای ایچ ٹی) لائن میں ٹرپنگ کے باعث شہر کے بیشتر حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔بجلی کے بریک ڈاؤن سے دھابیجی، گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشن بھی متاثر ہوئے، جس کی وجہ سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی

مزیدخبریں