چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے تحریک انصا ف کے ایم پی اے عمران شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لے لیا

Aug 18, 2018 | 09:31

تحریک انصاف کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی کی جانب سے شہری پر تشدد کا معاملہ،چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لے لیا، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمران شاہ کی تشدد کی ویڈیو پر نوٹس لیا ہے،سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران شاہ شہری داؤد چوہان پرتشدد کر رہے ہیں،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے واقعے کی تین روز میں رپورٹ طلب کرلی۔۔۔

مزیدخبریں