22 سال کی جدوجہد کے بعد عمران خان پاکستان کے بائیسویں وزیراعظم منتخب ہوئے

Aug 18, 2018 | 10:04

چیئرمین تحریک انصاف اور نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی زندگی میں22 کا ہندسہ اہمیت اختیار کرگیا22 سال کی طویل اور مسلسل سیاسی جدوجہد کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے بائیسویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔

کیسا حسین اتفاق ہے کہ عمران خان نے انگلینڈ کے خلاف 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل بھی بائیس رنز سے جیتا تھا۔اس بات کو حسین اتفاق کہیں یا پھر کچھ اور لیکن یہ بات سچ ہے کہ بائیس کا ہندسہ نومنتخب وزیراعظم عمران خان کے لئے خوش قسمتی کی علامت بن گیا ہے

مزیدخبریں