عمران خان سے امید اور آس ہے، لوگوں کو جوڑنے والوں کو عزت ملتی ہے اور ہم جوڑنے والے ہیں:نوجوت سنگھ سدھو

Aug 18, 2018 | 10:36

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے ایوان صدر پہنچے، نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر پاکستان آئے تھے،،ایوان صدر آمد کے موقع پر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ عمران خان سے امید اور آس ہے،اس تاریخی لمحے پر دعوت میری لیے بڑے مان کی بات ہے، عمران خان کی حکومت اس ملک کا امیج اور مثبت تاثر دنیا میں بہتربنا ئے گی۔نوجوت سنگھ سدھو کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو جوڑنے والوں کو عزت ملتی ہے اورہم جوڑنےوالے ہیں، اس موقع پرپاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی مہمان نوجوت سنگھ سدھو سے مصافحہ کیا اور بغلگیر ہوئے

مزیدخبریں