ڈاکوؤں کو پکڑنے کے دعویدار نے ہر رنگ نسل اور ماڈل کے ڈاکوؤں کو اپنے ساتھ جوڑ لیا ہے

Aug 18, 2018 | 10:43

سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں سابق وزیرریلوے اور رہنما مسلم لیگ خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں گالیاں دینے کی بجائے ہمارے سوالات کا جواب دو،،،پی ٹی آئی میں تین ماہ پہلے شامل ہونیوالے پنجاب کے نامزدوزیراعلیٰ صرف وفاداری بدلنے کا ہنر جانتے ہیں،،، عمران کو پنجاب میں پی ٹی آئی کا کوئی کارکن وزیراعلیٰ بننے کے قابل نہیں ملا، سعدرفیق کا کہنا تھا کہ رہائش گاہ وزیر اعظم کی استعمال کریں یا ملٹری سیکریٹری کی،وزیراعظم ہاوس استعمال کے اخراجات ایک جیسے رہیں گے،ڈاکوؤں کو پکڑنے کے دعویدار نے ہررنگ نسل اور ماڈل کے ڈاکوؤں کو اپنے ساتھ جوڑ لیا ہے،خواجہ رفیق کا کہنا تھا کہ عمران اور ان کے ساتھیوں کا منافقانہ رویہ نہ بدلا تو انہیں لینے کے دینے پڑ جائیں گے ،،،شاہ محمود کی وضاحتیں عمران کی عمران کی غصے نفرت اور عداوت سے بھری تقریر کا ازالہ نہیں کر سکیں،،،نفرت کا سوداگر وزیر اعظم بن کر بھی نفرت برسانے سے باز نہیں آیا،اپوزیشن کو کنٹینر پر چڑھ کر احتجاج کی ترغیب دینے والا وزیر اعظم کیا ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتا ہے،،،سابق وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران نے قومی ہم آہنگی کی بات کرنے کی بجائے اپوزیشن کو ایجی ٹیشن پر اکسایا،،،پہلی تقریر پر مُنہ سے آگ برسانے والا حکمران کیا کیا گُل کھلاۓ گا،لکھی ہوئی تقریر کے مسودے کو چھوڑ کر عمران غصے اور انتقام میں حدیں عبور کر گئے،،،قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج نے عمران کو نروس اور غضب ناک کر ڈالا۔

مزیدخبریں