اگر آج میں لیڈر بنی ہوں تو یہ میرے لیڈر عمران خان کا خواب ہے، زرتاج گل

Aug 18, 2018 | 11:03

وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ہمیں نمائندگی دینا عمران خان کا ویژن ہے اور آج میرا رکن قومی اسمبلی ہونا عمران خان کے خواب کی تعبیر ہے۔جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سردار عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر نامزد کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جہاں انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ پر پانی پیتے ہوں، وہاں سے وزیراعلیٰ نامزد کرنا بہت بڑی بات ہے۔عمران خان نے پہلے دن ہی کہا تھا میں بہت بہادر ہوں اور آگے جاسکتی ہوں، زرتاج گلان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پورے پنجاب اور جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ نشستیں ہیں۔واضح رہے کہ زرتاج گل 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 191 (ڈیرہ غازی خان) سے مسلم لیگ (ن) کے صفدر اویس خان لغاری کے مقابلے میں 25 ہزار زیادہ ووٹ لے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں، جنہیں بہت سراہا جارہا ہے۔

مزیدخبریں