کپتان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ خان سفید عبایہ پہن کر علیحدہ گاڑی میں تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پہنچیں

Aug 18, 2018 | 11:22

تقریب حلف برداری کے موقع پرعمران خان کالی شیروانی پہن کر ایوان صدر پہنچے جہاں انہوں نے سٹاف سے ملاقاتیں اورمسکراتے ہوئے ان کے ساتھ مصافحہ کیا ، حلف اٹھائے ہوئے عمران خان کے چہرے پر خوشی دیدنی تھی،،،حلف برداری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے تالیاں بجائیںعمران خان کی اہلیہ بشریٰ خان سفید عبایہ پہن کر علیحدہ گاڑی میں تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پہنچیں،بنی گالہ سے روانگی سے قبل خاتون اول نے اپنی دوست فرح خان اور عمران خان کے دوست زلفی بخاری کے ہمراہ ایک تصویر بھی بنوائی۔حلف برداری کی تقریب کے بعد ایوان وزیراعظم میں نو منتخب عمران خان وزیراعظم کومسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔وزیراعظم عمران خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا،،، اس موقع پر عمران خان کو سلامی پیش کی گئی، نو منتخب وزیراعظم کا ایوان وزیراعظم کے سٹاف سے تعارف کرایا گیا،،،عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے سٹاف سے مصافحہ بھی کیا

مزیدخبریں