وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے۔
پنجاب اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لیے کاغذات نامزدگی آج اسمبلی سیکریٹریٹ میں صبح 9 سے شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے، اسمبلی اسٹاف کاغذات نامزدگی وصول کرنے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ میں موجود ہے۔عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے سردار عثمان بزدار کے نام کی منظوری دیدیوزیراعلیٰ کے لیے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی خود یا وکلا کے ذریعے بھی جمع کراسکتے ہیں، صوبے کے نئے قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا جس کے لیے اسمبلی کا اجلاس 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔