وہ جانتے ہیں نائب کپتان کو کیا کردار دینا ہے۔

Aug 18, 2018 | 12:23

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے عوام کو کچھ نہیں دیا، تبدیلی کیلئے عمران خان کے قافلے میں شامل ہوا۔ عمران خان کا نائب کپتان ہوں، وہ جانتے ہیں نائب کپتان کو کیا کردار دینا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے ایوان صدر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی عوام کی امنگوں پر پورا نہیں اتریں، میرا نظریہ تھا عمران خان کا ساتھ دو اور تبدیلی قافلے میں شامل ہوجاؤ۔ انہوں نے کہا ملک میں تبدیلی آئی اور عمران خان آج وزیراعظم پاکستان بن گئے ہیں، ہمیشہ کہا عمران خان کا نائب کپتان ہوں، کابینہ آج حلف نہیں لے گی، آج وزیراعظم حلف لیں گے، وہ جانتے ہیں نائب کپتان کو کیا کردار دینا ہے۔

مزیدخبریں