ہماری نیت صاف، ملکی ترقی کیلئے انتھک محنت کریںگے: جہانگیر ترین

Aug 18, 2018 | 12:34

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہماری نیت صاف ہے، ملکی ترقی کیلئے انتھک محنت کریںگے۔ آج مجھے اتنی خوشی ہے، میرے تاثرت زبان پر نہیں آرہے۔ 21 اگست کو ملک سے باہر جا رہا ہوں، اب گھر بیٹھوں گا۔پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج میرے تاثرت زبان پر نہیں آرہے، مجھے اتنی خوشی ہے، اللہ تعالیٰ اس ملک کو ترقی دے۔ انہوں نے کہا ہم ملک کی ترقی کیلئے انتھک محنت کریں گے، پورے ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، ہماری نیت صاف ہے اور محنت کرنے کا ارادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا میں 21 اگست کو ملک سے باہر جا رہا ہوں، اب گھر بیٹھوں گا۔

مزیدخبریں