سعودی عرب میں سونے کے نرخ 9 فیصد گر گئے۔
سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، 18ماہ سے زیادہ عرصے میں اتنی کمی کبھی نہیں دیکھی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ایک اونس سونے کی قیمت کم ہوکر 1177.53 ڈالر ہوگئی ہے۔ ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ ترک لیرا کی قدر میں گراوٹ کے حوالے سے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔سونے کے دسمبر کے لئے ہونے والے امریکی سودوں میں 1.3فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔