ایران پر پابندیوں کے باعث خام تیل کے نرخ 120 ڈالر تک پہنچنے کا خدشہ
بینک آف امریکا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران پر پابندیوں کی وجہ سے ایک بیرل تیل کی قیمت 120 ڈالر تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ایرانی تیل کی برآمدات اس ماہ اور اگلے ماہ غیر معمولی حد تک کم ہونگی پھر امریکا کی جانب سے دبا ئوپر ایران کے موجودہ گاہک اس سے پٹرول کے سودے صفر تک لے آئیں گے۔ایران کی تیل برآمدات میں یومیہ 10لاکھ بیرل کمی واقع ہوگی۔