کابینہ تحلیل:نگران وزیر اعظم جسٹس(ر)ناصر الملک اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے.

Aug 18, 2018 | 13:49

نگران وزیر اعظم جسٹس(ر)ناصر الملک اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے نگران کابینہ تحلیل کر دی گئی، آئندہ 48 گھنٹوں میں نئی وفاقی کابینہ کا حلف متوقع ہے تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق سرکاری گزٹ میں نام شائع کر دیا ہے کابینہ ڈویژن سے وزیراعظم کا باقاعدہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم کے نوٹی فکیشن کے اجراء پر نگران حکومت تحلیل ہو گئی ہے۔نگران وزیراعظم اور نگران وزراء سبکدوش ہوگئے ہیں۔ذرائع کا دعوی ہے کہ نئی وفاقی کابینہ آئندہ 48 گھنٹوں میں حلف اٹھا لے گی ،حکمران جماعت کی اتحادی جماعتوں سے بھی وزراء لیے جا رہے ہیں۔
 

مزیدخبریں