وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی بیگم خاتون اوّل بشریٰ بیگم نے کیا نئی رہائش گاہ کا دورہ

Aug 18, 2018 | 14:02

نو منتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ خاتون اوّل بشریٰ بیگم نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ رہائش گاہ کا دورہ کیا،  وزیراعظم کی رہائش گاہ دو بیڈ رومز پر مشتمل ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کی قریبی دوست فرح خان نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ رہائش گاہ کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم کی نئی رہائش گاہ دو بیڈ رومز پر مشتمل ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ نئی رہائش گاہ کا دورہ کرنے کے بعد واپس بنی گالا روانہ ہوگئیں۔ اس سے قبل خاتون اوّل بشریٰ بی بی نے عمران خان کی وزارتِ عظمیٰ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے سفید عبایا اور نقاب پہن رکھا تھا۔ بشریٰ بی بی نے انگوٹھی اور سینڈل بھی میچنگ کی پہن رکھی تھی جبکہ وہ اس دوران سفید رنگ کی تسبیح تھامے ورد و دعا میں مصروف نظر آئیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف 2018ء کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے اور اس کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد آج حلف اٹھالیا۔

مزیدخبریں