امریکی بانڈز زیادہ خریدنے والے ممالک میں سعودی عرب دسویں نمبر پر آگیا۔

Aug 18, 2018 | 14:50

امریکی بانڈز زیادہ خریدنے والے ممالک میں سعودی عرب دسویں نمبر پر آگیا۔ سعودی عرب 164.9ارب ڈالر کے بانڈز امریکی وزارت خزانہ سے خرید چکا ہے۔ایک ماہ کے دوران 2.8 ارب ڈالر کے اضافی بانڈز خریدے گئے۔ جولائی2015کے بعد سعودی عرب نے امریکی بانڈز کے سودوں میں اعلیٰ ریکارڈ قائم کیا۔ امارات نے امریکی بانڈز کے حصول کے سلسلے میں پالیسی تبدیل کی ہے۔ اس نے جون 2018ء کے اختتام تک 400 ملین ڈالر کے بانڈز کم کیے۔ کویت 42.9 ارب ڈالرکے امریکی بانڈز کم کرچکا ہے۔ چین 1.18ٹریلین ڈالر اور جاپان 1.03ٹریلین ڈالر ، برازیل300 ارب ڈالر اور آئر لینڈ 299.6 ارب ڈالرکے بانڈز خریدکربالترتیب پہلے ،دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

مزیدخبریں