چینی وزیراعظم کا پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان کو تہنیتی پیغام
چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ نے پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان کو تہنیتی پیغام بھجوایا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ وہ ایک ٹھوس تعلقات کار قائم کرنے کیلئے تیار ہیں چین اورپاکستان کے درمیان روایتی دوستی کو آگے بڑھائیں گے۔چینی وزیراعظم نے کہاکہ چین اور پاکستان کے درمیان سدابہار تزویزاتی تعاون پرمبنی شراکت داری ہے جو بدلتی عالمی صورتحال اور چیلنجوں کے باوجودفروغ پارہی ہے