اداکارہ بابرہ شریف نے ڈیم فنڈز کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کر دیئے
ماضی کی مقبول اداکارہ بابرہ شریف نے دیامر اور مہمند ڈیم کے لیے دس لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں۔اداکارہ بابرہ شریف نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈیم فنڈ کے لیے دس لاکھ روپے کا چیک دیا ہے۔ سب فنکاروں کو اس نیک کام میں آگے بڑھنا چاہیئے۔بابرہ شریف نے کہا اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے۔ ہر شخص کو اس ملک کے لیے اپنا کرداراداکرنا چاہیئے۔ ڈیم فنڈ ملک کے لیے ضروری ہے، زیادہ نہیں تو ہر شخص دس روپے تو ڈیم فنڈ کے لیے عطیہ کرسکتا ہے۔