وزیر اعظم عمران خان نے 20 رکنی کابینہ کو حتمی شکل دے دی. فواد چوھدری
وزیراعظم عمران خان نے ایوان صدر میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی بطور وزیراعظم اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کردی ہے اور فوری طور پر حکومتی و وزارتی امور کو چلانے کے لیے کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے ،ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری کیمطابق وزیر اعظم عمران خان نے 20 رکنی کابینہ کی منظوری دےد ی ہے ، وفاقی کابینہ میں 15 وزرااور 5 مشیرہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ کے ارکان پیرکی صبح عہدے کاحلف اٹھائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاوس میں گارڈ آف آنر لیتے ہی عمران خان نے حکومتی امور سنبھال لیے اور متعدد اہم انتظامی فیصلوں کی منظوری دی سیکر یٹر ی وزیراعظم ہاوس نے انھیں بریفنگ دی جبکہ متوقع کابینہ اراکین جوپیر کو ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے ان میں وزارت اطلاعات ونشریات کا قلمدان فواد چودھری، فروغ نسیم قانون وانصاف ، اسدعمر وزیر خزانہ ہوں گے، شیخ رشیداحمدوزیر ریلوے،پرویزخٹک وزیر دفاع ،شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ ، عامر محمودکیانی نیشنل ہیلتھ سروسزکےوزی، زبیدہ جلال دفاعی پیداوار کی وزیر ، غلام سرورخان وزیر پیٹرولیم نورالحق قادری مذہبی امور کے وزیر اور شیریں مزاری انسانی حقوق کی وزیر ہونگیں۔