ایرانی صدر مملکت کی جانب پاکستان کے نئے وزیراعظم کو پیغام

Aug 18, 2018 | 19:44

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کا وزیراعظم بننے پر عمران خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے عمران خان کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی قیادت میں نئی پاکستانی حکومت کے دور میں عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی اور دو دوست اور ہمسایہ ملکوں کے تعلقات پہلے سے بھی زیادہ تقویت پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ کی طرح اور خاص طور پر نئی پاکستانی حکومت کے دور میں بھی تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے -عمران خان نے ہفتے کو پاکستان کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ اس سے پہلے جمعے کو وزارت عظمی کے عہدے کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں وہ ایک سوچھیہتر ووٹ حاصل کرکے پاکستان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے

مزیدخبریں