میرا نظریہ غریبوں کے لیے کام کرنا ہے ، نامزد وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار

Aug 18, 2018 | 23:37

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ان کا نظریہ غریبوں کے لیے کام کرنا ہے ،وزیراعلیٰ کے لیے اعتماد کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ الگ صوبے کے لیے تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔ قیادت نے جو ٹاسک دیا ہے اسے ہر صورت پورا کروں گا۔سردار عثمان بزدار نے اپنے اوپر کرپشن کے تمام کیسز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی گاڑی پر نہیں بلکہ کسی کی گاڑی پر پنجاب اسمبلی آئے ہیں۔

مزیدخبریں