وزیراعظم عمران خان نے عارف علوی کو صدر نامزد کر دیا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈاکٹر عارف علوی کی بطور صدر نامزدگی کی منظوری دے دی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔ شیڈول کے مطابق ملک بھر میں صدارتی الیکشن چار ستمبر کو ہو گا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ستائیس اگست ہے جبکہ امیدواروں کی سکروٹنی انتیس اگست تک ہو گی۔ واضح رہے کہ صدر ممنون حسین کی مدت چارستمبر کو پوری ہو رہی ہے۔ عارف علوی عام انتخابات دوہزار اٹھارہ میں تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ٹکٹ پر کراچی کے حلقہ این اے دوسوسینتالیس سے کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم ایم اے کے محمد حسین محنتی کو شکست دی۔