پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس اور اُن کی اہلیہ فروگی نے نئے مہمان کی متوقع آمد کی خوش خبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب اسٹار شام ادریس نے اپنی اہلیہ سحر عرف فروگی کے ہمراہ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھوں میں کیک تھا۔ شام ادریس نے لکھا کہ ’’ہم آپ سے ایک اچھی خبر شیئر کرنا چاہتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ الحمد اللہ ہم والدین بننے والے ہیں‘‘۔ یاد رہے کہ کینیڈین شہریت رکھنے والے شام ادریس کا شمار یوٹیوب کی اُن معروف شخصیات میں ہوتا ہے جن کے چینلز پر لاکھوں کی تعداد میں سبسکرائبرز موجود ہیں۔ گزشتہ دنوں شام ادریس اور اُن کی اہلیہ نے کراچی کے نجی مال کا دورہ بھی کیا تھا جہاں کچھ بدمزدگی بھی دیکھنے میں آئی تھی۔ ابتدائی اطلاعات میں فروگی نے مخالف وی لاگر پر الزام عائد کیا تھا البتہ پھر انہوں نے معاف کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔