پاکستانی جھنڈے کے ڈیزائن والے غبارے سے بھارت میں سنسنی پھیل گئی

مطابق بھارتی پنجاب کے شہر فرید کوٹ میں واقع گاؤں شمرے والا میں کسان کو اپنے کھیتوں میں سبز اور سفید رنگ الے غبارہ نظر آئے جس کے بعد گاؤں میں سنسنی پھیل گئی۔ غبارہ ملنے کی خبر پورے بھارت میں جنگل میں آگ کی مترادف پھیلی اور میڈیا نے اس کو مزید طول دیا، مکینوں نے سوال اٹھایا کہ آخر بھارتی خفیہ اداروں کو فضا میں بلند غبارہ نظر کیوں نہیں آئے؟۔ کسان کا کہنا تھا کہ جب وہ کھیتوں میں کام کے لیے گیا تو اُس نے فصل کے درمیان میں غبارہ پڑے دیکھے تو اُن کی تصاویر لے کر واٹس ایپ گروپ میں شیئر کیں جس کے بعد وہاں رش لگ گیا۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے متعدد بار احمقانہ دعوے کیے جاچکے ہیں کہ پاکستان نے کبوتر ، غبارے کو جاسوسی کے لیے بھیجا، یہ دعوے وقت کے ساتھ ساتھ خود ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں۔