کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں: ترکی

ترکی نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں کشمیر کے حل میں مزید فعال کردار ادا کرے۔ ترکی کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارت حکومت کے فیصلے کے بعد مقبوضہ علاقے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشاورتی اجلاس کا خیر مقدم کیا۔ بیان میں فریقین سے ضبط وتحمل اور یکطرفہ اقدامات سے گریز پر زور دیا گیا جن سے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے