ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران ہزارہ، مردان، پشاو، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرنوالہ، سرگودھا، فیصل آباد،لاہورڈویژنوں، اسلام آباد گلگت بلتستان اور کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ صبح ریکارڈ کیاگیابعض اہم شہروں کاکم ازکم درجہ حرارت اسلام آباد 23ڈگری سینٹی گریڈ کراچی 28 پشاور 25 لاہور 22 کوئٹہ اور گلگت 16 مری 15 اورمظفرآباد 21 ڈگری سینٹی گریڈ۔