ایک سالہ حکومتی کارکردگی، وزیراعظم کا قوم سے آج خطاب متوقع

حکومت کا ایک سال، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق آج کامیابیوں کی رپورٹ جاری کریں گی جس میں معاشی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا بھی آج خطاب متوقع ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا جس کی کارکردگی رپورٹ آج پیش کی جاری ہے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان حکومت کی ایک سالہ کارکردگی اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشتمل رپورٹ آج عوام کے سامنے لائیں گی جس میں سفارتی محاذ پر کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف گذشتہ برس جہاں اپنا کامیاب سال قرار دے رہی ہے وہاں اپوزیشن حکومت کی ناکامیاں گنواتے نہیں تھکتی تاہم حکومت کا پراعتماد تاثر اپنی جگہ قائم ہے۔ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا بھی آج قوم سے خطاب متوقع ہے۔