پاکستان سٹاک ایکسچینج کے لئے پی ٹی آئی حکومت کا ایک سال کیسا رہا؟

وزیراعظم عمران خان نے 18 اگست 2018 کو اقتدار سنبھالا تو سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 42 ہزار 446 پوائنٹس کی سطح پر تھا، مگر ماند پڑتی کاروباری سرگرمیاں، روپے کی گرتی قدر، شرح سود میں اضافےاور خطے کی مجموعی صورتحال نے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایا کاروں کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔ ایک سال کے دوران سٹاک مارکیٹ سے 13 ہزار 682 پوائنٹس نکل گئے جس سے سرمایا کاروں کے 2 ہزار 787 ارب روپے ڈوب گئے۔ اس عرصے میں بیرونی سرمایا کاروں نے 20 کروڑ 74 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے۔