گروپ سیون کا سالانہ تین روزہ سربراہ اجلاس ہفتے سے فرانس میں شروع ہوگا

گروپ سیون کا سالانہ تین روزہ سربراہ اجلاس ہفتے سے فرانس میں شروع ہوگا۔ کینیڈا، جرمنی، اٹلی جاپان، برطانیہ اور امریکہ گروپ سیون کے رکن ممالک ہیں۔ دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کریںگے۔ اقتصادی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ سربراہ اجلا س میں ٹیکنالوجی، تجارت، عالمی مالیاتی فنڈ سمیت عالمی اقتصادی معاملات پر غور کیا جائیگا۔