پی ٹی آئی حکومت کا ایک سال ایسا نہیں کہ یادرکھا جائے:مراد علی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہر قائد میں ’سرسبز سندھ مہم ‘ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں جب تک درختوں کی افزائش کو بڑھایا نہیں جائے گا موسمی تبدیلی کے اثرات بڑھتے جائیں گے، ہمیں صرف پودا نہیں لگانا بلکہ اس کی حفاظت کرکے درخت بنانا ہے، کراچی میں درختوں کی بہت کمی ہے، میں ہر شہری سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے حصے کا درخت لگا کر سندھ کو سرسبز اور شاداب بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے 3 اضلاع میں کچرا اٹھانے کا کام قدرے بہتر ہے، برساتی نالوں کی صفائی کے ایم سی کی ذمہ داری ہے، پچھلے سال کےایم سی کو نالوں کی صفائی کے 550 ملین روپےدئیے گئے تھے۔