پاکستان کی افغانستان میں بم دھماکے کی مذمت

پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے ۔ دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ دہشتگردی امن کیلئے خطرہ ہے، خاتمے کیلئے مل کراقدامات اٹھانا ہوں گے۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے دھماکے میں لوگوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں، جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی تقریب کے دوران زوردار دھماکہ ہوا جس میں 63 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے، دہشت گردوں نے ظالمانہ اقدام کے دوران خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا۔ پاکستان نے ہمسائیہ ملک افغانستان کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مل جل کر اقدامات اٹھانے کی پیش کش کی ہے۔