نالائق اور نااہل حکومت اپنی تاریخی ناکامیوں کی کہانی سنائے گی:مریم اورنگزیب

مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق اور نااہل حکومت اپنی تاریخی ناکامیوں کی کہانی سنائے گی، سلیکٹڈ وزیراعظم جھوٹ کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑیں گے۔انہوں نے ایک سال مکمل ہونے پرحکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا،ا نہوں نے کہا کہ عوام پر ظلم کی داستان بڑے فخر سے سنائی جائے گی، وزیراعظم بتائیں گے کہ پاکستان خطے کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا۔انھوں نے کہا کہ ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گنا بڑھ گئی، عمران صاحب جھوٹ بولنے سے پہلے سوچ لیجیئے گا کہ پاکستانی عوام پاگل اور بے وقوف نہیں.