وزیراعلیٰ پنجاب نے شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پاکستان کو سرسبزوشاداب بنانے کے پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شجرکاری مہم کے تحت پاکستان کو سرسبزوشاداب کی افتتاحی تقریب لاہور میں ہوئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار سال میں ساڑھے چار کروڑ درخت لگائے جائیں گے اوران چار سالوں میں جنگلات کے رقبے کا ہدف پورا کریں گے