معروف آسٹریلین کالم نویس صحافی بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لے آیا ، کشمیر میں بھارتی جارحیت سے متعلق ہوش رُبا اعداد و شمار

"مڈل ایسٹ آئی" اور "بائی لائنز" کے کالم نویس سی جے ورلیمن نے "بھارتی قبضے کے تحت کشمیر میں زندگی" کے عنوان سے ہوش ربا اعداد و شمار سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔سی جے ورلیمن کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی تعینات ہے اور مقبوضہ وادی میں 6 ہزار سے زیادہ نامعلوم قبریں یا اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ یہ ان لوگوں کی قبریں ہیں جنہیں بھارتی فورسز نے غائب کیا تھا۔ اس کے علاوہ 80 ہزار سے زائد بچے یتیم ہو چکے ہیں۔