الیکشن کمیشن کا آن لائن شکایات نظام شروع کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے شکایات کے ازالے کیلئے عوام اور دیگر متعلقہ فریقین کیلئے آن لائن شکایات نظام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر کے روز اسلام آباد میں چیف الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی گئی۔ اس جدید الیکٹرانک نظام سے شکایات کا فوری ازالہ کرنے میں مدد ملے گی۔