ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے کا اضافہ
ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 119400روپے پر بند ہوئی ۔جیولرز کے مطابق عالمی منڈی میں ایک اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 1953 ڈالر ہو گئی ہے جس سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔جیولرز کے مطابق 24قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 343روپے اضافے سے 102023روپے،22قیراط 10گرام سونے کی قیمت 93836روپے رہی۔