انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
لاہور(کامرس رپورٹر )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 23 پیسےبڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں 10 پیسے اضافہ ہو گیا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کی قدر 23 پیسے کے اضافے سے 167روپے 93پیسے سے بڑھ کر 168روپے16پیسے ہو گئی ۔ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے مہنگا ہواجس سے اس کی قیمت خرید 168روپے40پیسے سے بڑھ کر168روپے 50 پیسے ہو گئی ہے ۔