وزیر خارجہ کا سری لنکا کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانے کی ضرورت پر زور
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکا کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانے اور سالانہ ایک ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں سری لنکا کے نئے ہائی کمشنر ریٹائرڈ ایڈمرل موہن وجے وکرما کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ اور وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان سری لنکا کی انسانی وسائل کی ترقی، سیکیورٹی تعاون ، دہشتگردی کے خلاف جنگ اور ترقی اورخوشحالی میں ایک قابل فخرشراکت دارکے طورپرکھڑاہے۔
اس موقع پر ہائی کمشنر نے سری لنکا کی مسلسل حمایت کرنے پر اپنی حکومت کی طرف سے پاکستان کے لئے اظہار تشکر کا پیغام پہنچایا۔8