لاہور،ریلوے اسٹیشن کے قریب سے خودکش بمبار گرفتار
محکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب سے خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خفیہ اطلاعات پر سی ٹی ڈی نے لاہور میں کارروائی کے دوران خود کش بمبار کو گرفتار کیا ہے۔ حملہ آور کے قبضے سے بارود سے بھری خود کش جیکٹ بھی برآمد کی گئی ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار خودکش بمبار کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے گروپ حزب احرار سے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گرفتار حملہ آور سے ہینڈ گرینڈ، دھماکا خیز مواد، 30بور کی پستول، 6گولیاں اور دیگر حساس دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار کا ہدف حساس تنصیبات تھا۔ حملہ آور کی شناخت لیاقت خان کے نام سے کی گئی ہے۔دہشت گرد سے مزید تفتیش کیلئے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ حملہ آور کے خلاف مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ لاہور میں درج کیا گیا .