شوپیاں میں جعلی مقابلے میں 3 بےگناہ محنت کشوں کی شہادت کے واقعے کےخلاف بدھ کومکمل ہڑتال کی جائے گی
بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں گزشتہ ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو شوپیاں میں ایک جعلی مقابلے میں راجوری سے تعلق رکھنے والے تین بےگناہ محنت کشوں کی شہادت کے واقعے کےخلاف کل مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نےسرینگر میں ایک بیان میں شہادت کے واقعے کی عالمی تحقیقاتی ادارے سے تفتیش کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔