خیبرپختونخوامیں آئندہ مقامی حکومتوں کےانتخابات کےلئےنظرثانی حلقہ بندی کاجائزہ عمل مکمل
خیبرپختونخوا میں الیکشن کمیشن نے آئندہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کےلئے ویلیج اینڈ نیبرہڈ کونسلوں میں حلقوں کی نظرثانی حلقہ بندی کاجائزہ عمل مکمل کرلیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق کمیشن نے اعلیٰ افسروں کی نگرانی میں تمام ڈویژنوں کےلئے سات جائزہ ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ جائزہ ٹیموں نے اپنی ضلع کے حساب سے رپورٹیں صوبائی الیکشن کمشنر کو بھیج دی ہیں۔ عوام کے اعتراضات اور تجاویز کےلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جمعہ کو شائع کی جائے گی۔ عوام اگلے مہینے کی چار تاریخ تک حلقہ بندی حکام کو اپنی تجاویز اوراعتراضات جمع کراسکیں گے۔